سڈنی:
آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل ووڈ نے انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔جوش ہیزل ووڈ نے انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری کا سنگ میل سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں بھارتی اوپنر روہت شرما کو شکار بناکر عبور کیا، وہ اب تک ٹیسٹ میں 203، ون ڈے میں 88 اور ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں 9 وکٹیں اڑاچکے ہیں،جمعرات کو ان کی 30 ویں سالگرہ بھی تھی۔