3 سالہ بچی کی شرارت نے والد کو 10 ہزار ڈالر کا ٹیکا لگا دیا


شرارتی بچے اکثر اپنی حرکتوں کی وجہ سے کسی نا کسی مشکل میں پھنس جاتے ہیں لیکن بعض اوقات بچوں کی شرارت والدین کے لیے بھی مشکل کا باعث بن جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا چین کے شہر گوئیلن میں جہاں تین سالہ بچی کی شرارت کی وجہ سے اس کے والد پر مقدمہ درج ہو گیا اور والد کو جرمانے کی بھاری رقم بھی ادا کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں
کسٹمر سروس کو 24 ہزار مرتبہ کال کرنے پر جاپانی شخص گرفتار
موبائل فون کی فروخت بڑھانے کیلئے دکاندار کی انوکھی پیشکش
پالتو کتے کی شرارت سے گھر میں آتشزدگی
چینی میڈیا کے مطابق زہاؤ نامی شخص اپنی 3 سالہ بیٹی اور اہلیہ کے ہمراہ گاڑی خریدنے کی غرض سے اوڈی کے شو روم میں تشریف لے گئے۔

بچی کے والدین گاڑی خریدنے کے لیے شوروم کے اسٹاف سے گفتگو کر رہے تھے اور ان کی تین سالہ بیٹی اپنے کھیل میں مگن تھی، بچی نے کھیل کھیل میں ہاتھ میں موجود پتھر کی مدد سے شوروم میں کھڑی نئی گاڑیوں کو کھرچ دیا اور 10 نئی اوڈی گاڑیوں کی باڈی خراب کر دی۔

فوٹو: آڈیٹی سینٹرل
جن گاڑیوں پر بچی نے پتھر کی مدد سے لکیریں ڈالیں ان میں اوڈی کا برانڈ نیو ماڈل ’اے 8‘ بھی شامل تھا جس کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار ڈالرز ہے۔

بچی کی اس شرارت کے بعد اوڈی کے ڈیلر نے زہاؤ نامی شخص پر مقدمہ درج کر دیا اور ان سے 28 ہزار 400 ڈالر کی رقم اسی وقت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

فوٹو: آڈیٹی سینٹرل
اوڈی شوروم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کو دوبارہ پینٹ کر کے فروخت کرنا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ خریدار اُن پر مقدمہ درج کر سکتے ہیں کہ انہوں نے پرانی گاڑیوں پر دوبارہ پینٹ کر کے انہیں بیچا ہے۔

گاڑیوں کے نقصان کو بھرا نہیں جا سکتا تھا اور اب یہ گاڑیاں کم قیمت میں ہی بکتیں، زہاؤ نامی شخص نے اتنی زیادہ قیمت ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد بات چیت کر کے شو روم انتظامیہ 10 ہزار ڈالر رقم پر راضی ہو گئی اور والدین نے اوڈی شوروم کے ڈیلر کو 10 ہزار ڈالر رقم ادا کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں