28 روز مسلسل کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

28 روز مسلسل کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا


انٹربینک میں  ڈالر کے بھاؤ میں کمی کی لہر 29 ویں روز ٹوٹ گئی اور  آج ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں  ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 277  روپے 3  پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز  انٹربینک میں ڈالر 276  روپے 83  پیسے  پر بند ہوا تھا۔

28 کاروباری روز کے دوران ڈالر  سوا 30 روپے گرا  اور  آج 29 ویں روز  پھر مہنگا ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 277  روپے پر  برقرار  ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں