28 مئی پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، نوازشریف


لاہور: 

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 28 مئی پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیاگیا۔

یوم تکبیر کے موقع پر مسلم ن کے قائد نوازشریف نے جیل سے پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستانی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، پاکستان ایک ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے سامنےآیا، یوم تکبیر قوم کی بہادری کی علامت کادن ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیاگیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، عوام کی بالادستی، ووٹ کی عزت، ملک کی سالمیت اور پاکستان کی خود مختاری پر نہ پہلے کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ اب کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں