26ویں آئینی ترمیم: نیشنل پارٹی کا بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 101 کرنے کا مطالبہ


26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر نیشنل پارٹی نے آئینی ترامیم کمیٹی میں بلوچستان اسمبلی کی نشستیں101 کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی کی تجویز کو بلوچستان عوامی پارٹی کی بھی حمایت حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان اسمبلی میں جنرل نشستیں 80 اور خواتین کی مخصوص نشستیں17 کی جائیں جبکہ اقلیتوں کیلئے 4 نشستیں مختص کی جائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں