چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنا آخری دن سپریم میں گزارنے کے بعد گھر روانہ


چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنا آخری دن سپریم میں گزارنے کے بعد گھر روانہ ہوگئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ نے شام کے اوقات میں مختلف دفتری امور نمٹائے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کے اعزاز میں الوداعی فُل کورٹ ریفرنس ہوا ہے، جس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت سپریم کورٹ کے 11 سٹنگ ججز نے شرکت کی۔

سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت 6 ججز الوداعی ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے، ریفرنس میں شرکت نہ کرنے والوں میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس ملک شہزاد بھی شامل تھے۔

دوسری جانب جسٹس یحیٰی آفریدی کل تیسویں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کل دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی، مہمانوں کو دعوت نامے جاری کرد یے گئے۔

 تقریب حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز، حکومتی شخصیات اور وکلاء شرکت کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں