شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 2 خوارج ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کی اور 2 خوارج ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، خوارج سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں خوارجی انصاف اللّٰہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُر عزم ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں