کراچی: ملک میں سونےکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپےاضافے سے 2 لاکھ15ہزار 621 روپے ہوگیا جب کہ ایک تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2373 ڈالرفی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 2300 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔