23 سال بعد ’جنون‘ کا ورلڈکپ کیلئے نیا ترانا


ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی سے ہونے والا ہے جس کے لیے پوری قوم گرین شرٹس کی جیت کیلئے دعاگو اور جوش و جذبے سے بھرپور ہے جب کہ ایسے میں کرکٹ جنون میں مبتلا پاکستانی معروف بینڈ ’جنون‘ قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے نیا ترانہ جلد پیش کرے گا۔

گلوکار علی عظمت، گٹارسٹ سلمان احمد اور برائن پر مشتمل بینڈ ’جنون‘ 15 سال بعد لہو گرما دینے والا نیا ترانہ ریلیز کرے گا جس کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔

جنون نے 1996 میں بھی ورلڈکپ کے لیے ترانا تیار کیا تھا اور اس طرح یہ ورلڈکپ کیلئے 23 سال بعد تیار کیا جانے والا ترانا ہے۔

’جنون‘ بینڈ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو نئے ترانے سے متعلق آگاہ کیا جس میں سلمان احمد کا کہنا تھا کہ’پاکستان کے اتحاد کے لیے علی، میں اور برائن اکٹھے ہوئے اور یہ ویڈیو خاص سوپر ویڈیو ہے جو آپ لوگ دیکھیں گے ’بدلے گا جہان چھولیں گے آسمان اور کرکٹ ٹیم سر فخر سے اٹھائے گی‘ انشاءاللہ!

علی عظمت نے کہا کہ ’یہ گانا پاکستان کے مختلف لوگوں کے لیے ہے جو مختلف علاقوں میں رہتے ہیں لیکن خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ہے جن کو معاشرے میں اہمیت نہیں دی جاتی‘۔

فی الحال گانے کو کب پیش کیا جائے گا اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن امکان ہے کہ اسے 30 مئی سے قبل ریلیز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنون بینڈ 25 سال پہلے موسیقی کے افق پر اُبھرا اور صوفی راک اسٹائل کی بدولت دیکھتے ہی دیکھتے برصغیر کے کروڑوں دِلوں کی دھڑکن بن گیا۔

پھر 13 برس قبل علی عظمت اور سلمان احمد کے اختلافات کی وجہ سے یہ عالمی شہرت یافتہ بینڈ بکھر گیا تھا لیکن مداحوں کے بے حد اصرار پر بکھرے ہوئے تین ستارے پھر 25 دسمبر کو کراچی میں یکجا ہوگئے


اپنا تبصرہ لکھیں