2047 تک پاکستان بہترین متوسط آمدنی والے ممالک میں شامل ہو جائیگا، عالمی بینک


اسلام آباد: 

اکستان میں تعینات عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگھ پاچا میتھو نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری بالخصوص نجی شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں دوگنا اضافہ اور پائیدار ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے پاکستان 2025-30 کے دوران 7 فیصد شرح نمو حاصل کر سکتا ہے۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان الانگھ پاچا میتھو نے کہا ہے کہ 2025-30  کے دوران معاشی شرح نمو میں7فیصد کے پائیدار اضافہ کیلئے پاکستان کو سرمایہ کاری کی شرح میں دوگنا اضافہ کرنا ہوگا اور بالخصوص نجی شعبہ کی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ ملک میں جاری اقتصادی استحکام اور ادارہ و ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے معیشت کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ20 سال کے دوران نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کی شرح10فیصد رہی جس کو20 فیصد تک بڑھانا ہوگا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ 2047 تک پاکستان بہترین متوسط آمدنی والے ممالک میں شامل ہوجائے گا اور اس کی معیشت کا حجم 2کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں