یورپ کے موسمیاتی ادارے “کوپرنکس” کے مطابق 2024 کا سال زمین کی تاریخ میں سب سے زیادہ گرم ہونے والا سال ثابت ہوگا۔ اس سال کے دوران عالمی درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث مختلف قدرتی آفات کا سامنا ہوا، جن کے نتیجے میں 310 ارب ڈالرز کے معاشی نقصانات ہوئے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی درجہ حرارت نے 1.5 ڈگری سیلسیس کی حد کو عبور کر لیا ہے، جو دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔