ویلنگٹن:
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ 2022 میں کورونا وائرس کے مزید ویرینٹ سامنے آسکتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ اومیکرون ویرینٹ کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ ہورہا ہے۔ نیوزی لینڈ کو2022 میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹس کے لئے تیاررہنا چاہئیے۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کورونا کا آخری ویرینٹ نہیں ہے اس لئے احتیاطی تدابیر اوراقدامات کرنے ہوں گے۔ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی تقریر کے دوران سیکڑوں افراد نے ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہرمظاہرہ کیا اورکورونا پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔