2022ء میں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنیوالی فلمیں

2022ء میں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنیوالی فلمیں


2022ء میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد دنیا بھر کی شوبز انڈسٹریز نے کئی فلمیں ریلیز کیں جن میں سے کچھ فلموں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔

کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والی فلموں میں سے مقامی اور بین الاقوامی باکس آفس پر کامیابی کی دوڑ میں سب سے آگے رہنے والی فلموں پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔

1- ٹاپ گن میورک 

ٹاپ گن میورک— پوسٹر فوٹو
ٹاپ گن میورک— پوسٹر فوٹو 

ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز کی فلم ’ٹاپ گن میورک‘ نے امریکا سمیت دنیا بھر میں ریلیز کے بعد پہلے ہی ہفتے میں 100 ملین ڈالرز کما کر کئی پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے اور سال کی پہلی کامیاب فلم بن گئی۔

یہ فلم مجموعی طور پر اب تک 1 بلین ڈالرز سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

2- بلیک پینتھر

بلیک پینتھر: واکانڈا فورایور— پوسٹر فوٹو
بلیک پینتھر: واکانڈا فورایور— پوسٹر فوٹو 

نومبر 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلیک پینتھر: واکانڈا فورایور‘ بھی ریلیز کے بعد لگاتار 3 ہفتوں تک باکس آفس پر چھائی رہی اور اس نے خوب بزنس کیا۔

اس فلم نے دنیا بھر سے اب تک مجموعی طور پر 1 بلین ڈالرز سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔

3- اواتار: دی وے آف واٹر

2022ء میں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنیوالی فلمیں

ہالی ووڈ فلم ’اواتار: دی وے آف واٹر‘ بھی ریلیز کے بعد صرف 14 دن میں 1 بلین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہی تاہم دنیا کی مہنگی ترین فلم ہونے کی وجہ سے اس فلم کو سُپر ہٹ کہلانے کے لیے ابھی مزید منافع کمانا ہے۔

4- بلیک ایڈم

بلیک ایڈم— پوسٹر فوٹو
بلیک ایڈم— پوسٹر فوٹو 

اکتوبر 2022ء میں ریلیز ہونے والی فلم بلیک ایڈم لگاتار 3 ہفتوں تک باکس آفس پر چھائی رہی اور اس نے خوب بزنس کیا۔

بلیک ایڈم نے مجموعی طور پر 400 ملین ڈالرز کا بزنس کیا۔

ہالی ووڈ کے بعد ایک نظر 2022ء میں باکس آفس پر کامیاب رہنے والی بھارتی فلموں پر بھی ڈال لیتے ہیں۔

1- کے جی ایف 2

کے جی ایف 2—پوسٹر فوٹو
کے جی ایف 2—پوسٹر فوٹو

بالی ووڈ میں 2022ء کے آغاز میں ریلیز ہونے والی جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی فلم ’کے جی ایف 2‘ نے شاندار کامیابی سمیٹی۔

اس فلم نے دنیا بھر سے 12 سو کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

2- بھول بھلیاں 2

بھول بھلیاں 2—پوسٹر فوٹو
بھول بھلیاں 2—پوسٹر فوٹو

اداکار اکشے کمار کی 2007ء کی ہٹ فلم ’بھول بھلیاں‘ کے ریمیک ’بھول بھلیاں 2‘ کو 2022ء میں ریلیز کیا گیا۔

باکس آفس پر پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہنے والی اس فلم نے 250 کروڑ بھارتی روپوں سے زائد کا بزنس کیا۔

3- گنگو بائی کاٹھیاواڑی

گنگو بائی کاٹھیاواڑی—پوسٹر فوٹو
گنگو بائی کاٹھیاواڑی—پوسٹر فوٹو

فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ اداکارہ عالیہ بھٹ کے فلمی کیریئر کی سب سے شاندار فلم ثابت ہوئی۔

مجموعی طور پر اس فلم نے باکس آفس پر 200 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

آخر میں پاکستان کی اُبھرتی ہوئی فلم انڈسٹری کی جانب سے رواں سال ریلیز کی جانے والی کامیاب فلموں پر بھی ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔

1- دی لیجنڈ آف مولا جٹ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ—پوسٹر فوٹو
دی لیجنڈ آف مولا جٹ—پوسٹر فوٹو

پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ والی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ پاکستان سمیت دنیا بھر کے باکس آفس پر ہٹ رہی۔

اس فلم نے دنیا بھر سے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔

2- جوائے لینڈ

جوائے لینڈ—پوسٹر فوٹو
جوائے لینڈ—پوسٹر فوٹو

پاکستان کی فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ نے دنیا بھر میں شاندار کامیابی حاصل کی اور کانز فلم فیسٹیول میں کوئیر پام ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد آسکرز ایوارڈ تک بھی رسائی حاصل کر لی ہے۔

دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرنے والی اس پاکستانی فلم کو اپنے ہی ملک میں مسائل کا سامنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں