2021ء کے پہلے دن سب سے زیادہ بچے بھارت میں پیدا ہوئے


نئی دہلی: 

سال کے پہلے دن دنیا میں سب سے زیادہ بچے بھارت میں پیدا ہوئے۔اقوام متحدہ کے ادارۂ برائے اطفال(یونیسیف) کے اعداد وشمار کے مطابق 2021 کے پہلے دن بھارت میں مجموعی طور پر تقریباً 60 ہزار بچے پیدا ہوئے جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں یکم جنوری کو بچوں کی ولادت کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ تاہم یہ تعداد گزشتہ سال یکم جنوری کو پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں 7390کم ہے۔

یونیسیف کے اندازے کے مطابق اس برس بھارت کے مقابلے میں چین کے یکم جنوری کو پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد  نصف رہی۔ چین میں یکم جنوری 2021 کو 35 ہزاور 615 بچے پیدا ہوائے۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں مجموعی طور پر یکم جنوری کو 3 لاکھ 71 ہزار 504 بچے پیدا ہوئے۔ اس مجموعی تعداد میں سے 52 فی صد بچے 10 ممالک میں پیدا ہوئے۔


اپنا تبصرہ لکھیں