2020 کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی شب کو ہوگا، محکمہ موسمیات


کراچی: 

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی شب کوہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا پہلا چاند گرہن 10 اور11 جنوری کی درمیانی شب کوہوگا۔ چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔  دس اورگیارہ کی شب مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن رات 10 بجکر08 منٹ پرشروع ہوگا جب کہ مکمل گرہن 12 بج کر10 منٹ لگے گا جب کہ رات 2 بج کر12 منٹ پرگرہن ختم ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں