2020 میں ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد میں ستاون فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر

2020 میں ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد میں ستاون فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر


ایف بی آر کے مطابق 2020 میں انفرادی طور پر ٹیکس جمع کروانے والوں کی تعداد میں ستاون فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف بی آر کے اعداد و شمار کہا گیا ہے کہ  ٹیکس جمع کرنے میں گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں واضع فرق سامنے آیا ہے۔ انکم ٹیکس ریٹرنز2017 سے 2020 میں حوصلہ افزا رجحان رہا۔ 2017 میں ریٹرنزجمع کروانے کی تعداد 1.994 ملین تھی جو2020 میں بڑھ کر 3.102 ملین ہوئی جبکہ2017 میں 1.1 ملین ریٹرنزجمع ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ دو برسوں کے دوران جو ٹیکس جمع ہوئے ہیں ان میں انفرادی طورپرایسوسی ایشنز کی جانب سے 75 فیصد، شہریوں کا تناسب 63.2 فیصد اورکمپنیوں کا تقریبا ستائس فیصد رہا جبکہ کارپوریٹ ریٹرن کی تعداد 39,944 سے بڑھ کر 56,055 ہوئی۔

مجموعی طور پرکارپوریٹ ریٹرن کے ساتھ ادا کردہ ٹیکس سال 2017 میں 20,339 ملین روپے سے بڑھ کر ٹیکس سال 2020 میں 22,045 ملین روپے تک پہنچے۔



اپنا تبصرہ لکھیں