پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں جمعرات کی صبح اس سال کا آخری سورج گرہن دیکھا گیا۔
سورج گرہن کا آغاز کراچی میں صبح 7 بج کر 34 منٹ پر ہوا جو صبح 8 بج کر 34 منٹ پر عروج پر پہنچا اور دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہوا۔
علاوہ ازیں سورج گرہن کا نظارہ میانمار، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور بھارت کے کچھ حصوں میں بھی دیکھا گیا۔
سورج گرہن کے موقع پر پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کی مساجد میں نمازِ کسوف بھی ادا کی گئی۔