سال 2019 اختتام کے قریب ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ رواں برس کی مختلف چیزوں کی بہترین فہرست سامنے آنے والی ہے۔
مگر اب جو فہرست آپ کے سامنے پیش کی جارہی ہے وہ بہت زیادہ اہم ہے کیونکہ اس کے بغیر انٹرنیٹ کے استعمال کا کوئی مزہ ہی نہیں اور وہ ہے اینیمیٹڈ تصاویر یا جی آئی ایف۔
معروف سائٹ جفی نے 2019 کی مقبول ترین اینیمیٹڈ تصاویر کی فہرست مرتب کی ہے۔
اور یہ تصاویر زندگی کے متعدد حصوں کو کور کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں دیکھنے والوں کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔
اس سائٹ کی مقبول ترین 10 تصاویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔