2019 کا سورج غروب، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو کا جشن


سال 2019 کا سورج غروب ہوگیا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں نیا سال شروع ہوگیا۔

پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سال نو کے آغاز کے موقع پر مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی۔

نئے سال کے موقع پر بحریہ ٹاؤن میں آتش بازی اور ڈانسنگ فاؤنٹین کا خوبصورت منظر — فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے لوگوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دنیا میں سب سے پہلے سورج جنوبی نصف کرہ کے ممالک میں طلوع ہوتا ہے جن میں ٹونگا، فجی، سماؤ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا جیسے ممالک اور جزائر موجود ہیں لہٰذا نئے سال کا جشن بھی سب سے پہلے ان ہی ممالک میں منایا جاتا ہے۔

دنیا میں سب سے پہلے سورج جنوبی نصف کرہ کے ممالک میں طلوع ہوتا ہے جن میں ٹونگا، فجی، سماؤ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا جیسے ممالک اور جزائر موجود ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

 جس کے بعد جاپان، کوریا، انڈونیشیا، پھر جنوبی ایشیا کے ممالک، روس، یورپی ممالک اور آخر میں امریکا میں نئے سال کا جشن منایا جاتا ہے۔

نیوزی لینڈ

نئے سال کا استقبال آکلینڈ میں مشہور اسکائی ٹاور پر آتش بازی کے ذریعے کیا گیا— فوٹو: نیوزی لینڈ ہیرالڈ 

رات کے 12 بجتے ہی نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

نئے سال کا استقبال آکلینڈ میں مشہور اسکائی ٹاور پر آتش بازی کے ذریعے کیا گیا۔

آسٹریلیا

سڈنی کے مشہور سیاحتی مقام ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں لوگ سڈنی کا رخ کرتے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں گھڑی نے جوں ہی 12 بجایا آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں روایتی طریقے سے آتش بازی کے ذریعے نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

سڈنی کے مشہور سیاحتی مقام ہاربر برج پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں لوگ سڈنی کا رخ کرتے ہیں۔

ایشیا

جاپان میں نئے سال کے موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیاگیا — فوٹو: اے ایف پی

جاپان، شمالی کوریا، ہانگ کانگ، ملائیشیا و دیگر ایشیائی ممالک میں بھی سال نو کا بھرپور انداز سے استقبال کیا گیا۔

 شمالی کوریا کے شہر پیانگ یانگ میں نئے سال کی زبردست تیاریاں کی گئیں جب کہ پیانگ یانگ کے درمیان سے گزرنے والے دریاتائے دونگ پرآتش بازی کا مظاہرہ کرکے سال 2020 کو خوش آمدید کہا گیا۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیوئل میں بڑی تعداد میں منچلے سڑکوں پر نکلے اور نئے سال کا جشن منایا — فوٹو: اے ایف پی
ہانگ کانگ میں سال نو کے موقع پر آتش بازی — فوٹو: اے ایف پی
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ — فوٹو: اے ایف پی

بھارتی شہر ممبئی کے مشہور مقام گیٹ وے آف انڈیا پر آتش بازی کا منظر — فوٹو: اے ایف پی

اسی طرح  یورپ کے شہروں ایتھنز، پیرس، ماسکو، لندن اور برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو اور امریکا شہر نیویارک میں بھی سال نو کے جشن کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

سب سے آخر میں امریکا میں نیا سال شروع ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں