2019 میں پاکستان سے سب زیادہ سرچ ہونیوالے 10 ڈرامے اور فلمیں


گوگل نے سال 2019 میں پاکستان سے انٹرنیٹ پر تلاش کیے جانے والے مقبول ترین موضوعات کی فہرست جاری کر دی ہے۔

پاکستان میں رواں سال سب سے زیادہ مقبول ہالی وڈ کی معروف فلم ایونجرز اینڈ گیم ہے جو کہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے ولی فلموں میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کا مشہور ریئلٹی شو بگ باس ہے۔

گوگل پاکستان پر مقبول ترین فلموں اور ڈراموں کی فہرست میں پاکستانی ڈرامہ عہد وفا تیسرے نمبر پر رہا جب کہ اس فہرست میں دیگر پاکستانی ڈرامے سنو چندہ، میرے پاس تم ہو اور بھروسہ تیرا پیار بھی شامل ہیں۔

پاکستان سے 10 سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی فلمیں، ڈرامے یا پروگرام یہ ہیں:

1. ایونجرز اینڈ گیمز:

فوٹو: فائل
گوگل کی فہرست میں مقبول ترین ہالی وڈ فلم ’ایونجرز اینڈ گیم‘ پہلے نمبر پر ہے۔ ’ایوینجرز اینڈگیم‘ نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

رواں سال جولائی 2019 میں یہ اس فلم کی کمائی عالمی باکس آفس پر 2.7 بلین سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔

2. بگ باس 13

فوٹو: فائل
رواں سال پاکستان میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو ’بگ باس 13‘ کو کیا گیا۔

بگ باس بھارت کا مقبول ترین شو سمجھا جاتا ہے جس میں 12 لوگ ایک ساتھ ایک گھر میں چند مہینے بغیر موبائل اور ٹی وی کے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی شو ’بگ باس 13‘ میں پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ کو بھی شو میں شامل ہونے کی پیشکش کی گئی تھی۔

3. عہدِ وفا

فوٹو: فائل
گوگل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا بنایا گیا پاکستانی ڈرامہ عہدِوفا تیسرے نمبر ہے۔

ڈرامے کی کہانی پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کی جانب سے اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا گیا اور اس سال یہ ڈرامہ ٹرینڈنگ پر ہے۔

4. سنو چندہ سیزن 2

فوٹو: فائل
گوگل پاکستان کی رواں سال مقبول موضوعات کی فہرست میں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول فلموں اور ڈراموں کی فہرست میں ڈرامہ سیریل سنو چندہ سیزن 2 چوتھے نمبر پر ہے۔

سنو چندہ کا پہلا سیزن گزشتہ سال نشر کیا گیا تھا جس کے بعد اس ڈرامے کو خوب مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

مداحوں کی پسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس سال ’سنو چندہ سیزن 2‘ کو نشر کیا گیا جسے خوب مقبولیت ملی یہی وجہ ہے کہ ڈرامہ ٹرینڈنگ ڈراموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

5. کبیر سنگھ:

فوٹو: فائل
بالی وڈ کی مقبول ترین فلم کبیر سنگھ نے باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

6. کیپٹن مارول

فوٹو: فائل
کیپٹن مارول رواں سال ہالی وڈ کی مقبول ترین فلم ہے جس کی کہانی سپر ہیرو پر مبنی تھی، اس فلم نے باکس آفس پر ایک بلین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔

7. میرے پاس تم ہو

فوٹو: فائل
سال 2019 میں پاکستانی ڈرامہ “میرےپاس تم ہو” کو بھی خوب پزیرائی ملی اور یہ ساتویں نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

8. موٹو پتلو:

فوٹو: فائل
جس گھر میں بچے ہوں اور انہیں “موٹو پتلو” کا علم نہ ہو یہ ممکن نہیں۔ گوگل کے مطابق بچوں کا پسندیدہ کارٹون پاکستان سے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے الفاظ میں آٹھویں نمبر پر رہا۔

9. بھروسہ تیرا پیار

فوٹو: فائل
پاکستانی ڈرامہ بھروسہ تیرا پیرا کو گوگل پر سرچ کے اعتبار سے نویں نمبر پر رہا۔

10. گلی بوائے

فوٹو: فائل
بھارت کی مقبول فلم گلی بوائے کو گوگل پاکستان میں سرچ کے اعتبار سے دسویں نمبر پر رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں