2019: ایشیا کے پرکشش مردوں میں بلال اشرف بھی شامل


برطانیہ کے ہفتہ وار میگزین ’ایسٹرن آئی‘ نے ایشیا کی پرکشش اور جاذب نظر خواتین کی فہرست کے ساتھ ساتھ ایشیا کے پرکشش مرد حضرات کی فہرست بھی جاری کی۔

رواں سال کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست کے ساتھ دہائی کے پرکشش مردوں کی فہرست بھی سامنے آئی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان سال کی چوتھی اور دہائی کی تیسری پرکشش خاتون قرار

ان میں پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر اور اداکار بلال اشرف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

فہرست مرتب کرنے والے ایڈیٹر اسجد نظیر نے اپنی ٹوئٹ میں رواں سال اور دہائی کے ایشیا کے 6 پرکشش مردوں کے نام دیے، ان میں زیادہ تر اداکار جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ایشیا کے پرکشش مردوں کا انتخاب، عوام کے ووٹوں، ان کی کارکردگی اور میڈیا کوریج سمیت دیگر چیزوں کی بنیاد پر کیا گیا۔

سال کے 10 پرکشش مرد
10- پرابھاس

بھارتی اداکار پرابھاس کو اپنی فلم ‘بہوبلی’ کے لیے دنیا بھر میں شہرت ملی، یہ وجہ ہے کہ وہ اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
9- ویرات کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اس فہرست میں جگہ بنانے والے واحد کرکٹر ہیں۔

وہ دلکش انداز کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی کافی پسند کیے جاتے ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
8- محسن خان

بھارت کے نامور ٹیلی ویژن اسٹار محسن خان بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

مداحوں کو مقبول ڈرامے ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں ان کی اداکاری بےحد پسند آئی تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
7- بلال اشرف

پاکستان کے نامور اداکار بلال اشرف نے رواں سال سپراسٹار جیسی مقبول فلم میں کام کیا، دلکش انداز کے ساتھ ساتھ فلم میں بہترین کام کے باعث ان کا شمار اس فہرست میں کیا گیا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
6- ہرشد چوپڑا

بھارت کے ایک اور نامور اداکار اس ہرشد چوپڑا اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے اپنے ڈرامے ‘بےپناہ’ میں کام کرکے خوب شہرت حاصل کی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
5- زین ملک

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک جو ہمیشہ اپنے متنازع بیانات اور افیئرز کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، وہ ایشیا کے پانچویں پرکشش مرد ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
4- ٹائیگر شروف

بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے ریتھک روشن کے ساتھ فلم ‘وار’ میں رواں سال کام کیا۔

اس فلم میں ان کے انداز کو خوب سراہا گیا اور اس فہرست میں جگہ بنانے کی ایک وجہ فلم میں ان کا بہترین انداز بھی قرار پایا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
3- ووین دسینا

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے نامور اداکار ووین دسینا کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، ان کے پرکشش انداز کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری کو بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
2- شاہد کپور

گزشتہ سال شاہد کپور اس فہرست میں پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب رہے تھے تاہم اس سال وہ دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔

رواں سال انہوں نے فلم کبیر سنگھ میں کام کرکے خوب شہرت حاصل کی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
1- ریتھک روشن

بولی وڈ اداکار ریتھک روشن کو ہمشیہ ہی پرکشش اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ ایشیا کے پرکشش مرد حضرات کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر ہی آئے۔

رواں سال انہوں نے دو فلموں میں کام کیا جن میں ‘سوپر 30’ اور ‘وار’ شامل ہیں، دونوں ہی فلموں میں ان کے کام کو سراہا گیا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
دہائی کے 10 پرکشش مرد
10- پرابھاس

بہوبلی میں مرکزی کردار نبھانے والی بھارتی اداکار پرابھاس کو دنیا بھر میں خوب شہرت ملی، وہ رواں سال کے ساتھ ساتھ دہائی کے بھی 10ویں پرکشش مرد قرار پائے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
9- رنویر سنگھ

رواں سال گلی بوائے جیسی فلم میں کام کرکے شہرت حاصل کرنے والے رنویر سنگھ دہائی کے 9ویں پرکشش مرد بننے میں کامیاب ہوئے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
8- رنبیر کپور

رنبیر کپور بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، واضح رہے کہ وہ اس وقت اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ فلم ‘براہمسٹرا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
7- ویرات کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایشیا کے سب سے زیادہ پرکشش اسپورٹس مین ہیں، تاہم وہ مجموعی طور پر دہائی کے 7ویں پرکشش ترین مرد ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
6- شاہد کپور

بولی وڈ کے ایکشن ہیرو شاہد کپور نے خوبصورتی میں شاہ رخ اور سلمان خان جیسے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

وہ اس دہائی میں ایشیا کے چھٹے پرکشش مرد بننے میں کامیاب ہوگئے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
5- سلمان خان

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان سال کے پرکشش مردوں کی ٹاپ ٹین لسٹ میں تو نہیں آسکے البتہ دہائی کی فہرست میں ان کا شمار ضرور کیا گیا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
4- ووین دسینا

بھارتی ٹی وی اداکار ووین دسینا نے خوبصورتی میں اپنے وطن کے کئی بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

وہ ‘پیار کی ایک کہانی’، ‘عشق میں مرجاواں’ اور ‘شکتی’ جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
3- علی ظفر

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر پاکستان کے سب سے زیادہ پرکشش شخص ہیں۔

پاکستانی گلوکار مجموعی طور پر اس دہائی میں ایشیا کے تیسرے پرکشش مرد بننے میں کامیاب ہوئے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
2- زین ملک

زین ملک رواں سال کے پرکشش مردوں کی فہرست کے ساتھ ساتھ دہائی کے پرکشش مردوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام
1- ریتھک روشن

ریتھک روشن ویسے تو ہمیشہ سے ہی پرکشش مردوں میں شمار کیے جاتے ہیں البتہ اس سال اور اس دہائی کی فہرست میں سب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی ایک وجہ اداکار کی رواں سال سامنے آئی فلمیں بھی ہیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اپنا تبصرہ لکھیں