2017ء میں جب ظہیر اقبال نے سوناکشی سِنہا کو ’پرپوز‘ کیا

2017ء میں جب ظہیر اقبال نے سوناکشی سِنہا کو ’پرپوز‘ کیا


بالی ووڈ کا بین المذاہب نوبیاہتا جوڑا اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال ایک دوسرے سے سوشل میڈیا پر محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

7 برسوں سے محبت کے رشتے میں جڑے اس جوڑے نے گزشتہ ماہ سول میرج کے ذریعے اپنے رشتے کو مضبوط اور دنیا کے سامنے باضابطہ طور نام دے دیا ہے۔

شادی کے تین ہفتوں بعد اداکار ظہیر اقبال نے اس راز سے پردہ اُٹھایا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ، ماضی کی گرل فرینڈ سوناکشی سنہا کو پرپوز کب کیا تھا۔

ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کے ہمراہ ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے معلوم تھا کہ یہ ہمیشہ کے لیے ہے۔‘

ظہیر اقبال نے اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ’یہ دن… یہ لمحہ… یہ احساس، میں جانتا تھا کہ یہ ہمیشہ کے لیے ہے۔

ظہیر اقبال کی پوسٹ کے مطابق یہ تصویر 2017ء میں کلک کی گئی تھی۔

اس پوسٹ پر سوناکشی سنہا نے بھی کمنٹ کیا ہے۔

سوناکشی سنہا کا لکھنا ہے کہ ’میری جان، دعا ہے کہ یہ کبھی نہ رکے۔‘

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے 23 جون کو شادی کی تھی۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کرائی ہے۔

بالی ووڈ کی اس جوڑی نے فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ اور ویڈیو بلاک بسٹر میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں