2013 سے 2018 تک پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 88 کروڑ ڈالر کی کمی


اسلام آباد: وزارت تجارت نے گزشتہ 5 سال میں برآمدات میں کمی کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔

وزارت تجارت کے مطابق 14-2013 سے 18-2017 تک برآمدات میں ایک ارب 88 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

وزارت تجارت کے تحریری جواب میں بتایا گیا ہےکہ 14-2013 کے دوران برآمدات 25 ارب 11 کروڑ ڈالر تھیں، 15-2014 میں 23 ارب 66 کروڑ ڈالر، 15-2016 میں 20 ارب 78 کروڑ ڈالر جب کہ 17-2016 میں 20 ارب 42 کروڑ ڈالر رہیں۔

وزارت تجارت کی تفصیلات کے مطابق 18-2017 میں برآمدات 23 ارب 22 کروڑ ڈالر رہیں، اس دوران برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 13.71 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے بتایا گیاہےکہ گزشتہ پانچ سال سے عالمی برآمدات میں پاکستان کا حصہ 0.15 فیصد تک محدود ہے جو 2014 سے 2018 تک رکا ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں