2012 میں وکی کوشل کترینہ کی فلم میں آڈیشن میں فیل ہوگئے تھے، شارب ہاشمی

2012 میں وکی کوشل کترینہ کی فلم میں آڈیشن میں فیل ہوگئے تھے، شارب ہاشمی


یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل ہدایتکار یش چوپڑا کی 2012 کی رومانی فلم جب تک ہے جان کے آڈیشن میں ناکام ہوئے جس کے بعد انہیں مسترد کردیا گیا تھا۔ 

اس فلم میں بالی ووڈ کے کنگ خان نے بطور ہیرو میجر سمر آنند کا کردار ادا کیا تھا جبکہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اس فلم میں شامل اداکار شارب ہاشمی نے انکشاف کیا کہ فلم میں زین نامی ایک کردار وکی کوشل کو ادا کرنا تھا اور انہوں نے اسکے لیے آڈیشن بھی دیا، تاہم فلم کی ٹیم کو وکی کوشل متاثر نہ کرسکے اور انہیں منع کردیا گیا۔

یاد رہے کہ وکی کوشل نے اپنا پہلا مرکزی رول 2015 ڈرامہ مسان میں ادا کیا بعد میں وہ انوراگ کشیاپ کی سائیکلوجیکل تھرلر رامن راگوو ٹو پوائنٹ صفر  (2016) میں نظر آئے۔ اسکے بعد فلم راضی، من مرضیاں اور سنجو میں کام کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں