19 برس بعد رنگ میں اترنے والے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن پہلی فائٹ میں شکست کھاگئے


ٹیکساس: 19 سال بعد باکسنگ رِنگ میں واپس آنے والے سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائی سن اپنے پہلے ہی میچ میں شکست سے دوچار ہو گئے۔

ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے اس مقابلے میں جیک پال نے 58 سالہ مائیک ٹائی سن کو شکست دی۔

مائیک ٹائی سن کا مقابلہ جیک پال سے تھا، جو ان سے 31 سال کم عمر ہیں۔

یہ فائٹ پوائنٹس کی بنیاد پر جیک پال کے حق میں فیصلہ ہوئی، اور آٹھ راؤنڈز پر مشتمل اس مقابلے میں تینوں ججوں نے جیک پال کو فاتح قرار دیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں