19 سالہ شاگرد کی 3 بچوں کی ماں خاتون ٹیچر سے زیادتی کی کوشش، انکار پر قتل کردیا


کراچی: سرجانی کے علاقے میں سفاک قاتل نے اپنی ٹیوشن ٹیچر اور پڑوسن کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

سرجانی انوسٹی گیشن پولیس نے 5 جنوری کو سیکٹر 36 بی میں 3 بچوں کی ماں کے قتل میں ملوث 19 سالہ محسن سلیم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ کا پڑوسی تھا جب کہ مقتولہ ملزم کی ٹیوشن ٹیچر بھی تھی، واقعہ کے روز مقتولہ کو گھر میں اکیلا دیکھ کر ملزم گھر میں داخل ہوا اور مقتولہ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ یاسمین نے زبردستی کی کوشش پر ملزم کو اس کے گھر والوں اور اہل محلہ کو بتانے کی دھمکی دی تو اس نے یاسمین کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا جب کہ واقعے کو قتل کی شکل دینے کے لیے ملزم نے مقتولہ کا موبائل اور پرس چوری کیا اور گھر آگیا، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں