130 سالہ خاتون بھی حج ادا کرنے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئیں

130 سالہ خاتون بھی حج ادا کرنے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئیں


الجزائر سے تعلق رکھنے والی 130 سالہ خاتون بھی حج ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ گئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 130 سالہ خاتون ہوائی جہاز کے ذریعے 12 جون کو سعودی عرب پہنچیں جہاں انہیں خوش آمدید کرنے کے لیے سعودی ایئر لائن نے بھی انتظامات کیے تھے۔

تصویر بشکریہ عرب میڈیا
تصویر بشکریہ عرب میڈیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق 130 سالہ سرحدہ ستیتی کو جدہ میں ایئر پورٹ پر تحائف بھی دیے گئے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سرحدہ ستیتی سب سے معمر ترین حاجی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں