اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں 5 ڈرون طیارے اسرائیلی حدود کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھے گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایئرفورس کی ہدایت پر بن گورین ہوائی اڈے سے روانگی کے لیے تیار پروازوں کو روکا گیا تھا، ممکنہ ڈرون حملے کےخدشات کے پیش نظر پروازوں کو سیکیورٹی وجوہات پر معطل گیا۔
حکام کی جانب سے کلیئرنس کے بعد بن گورین ہوائی اڈے کو پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان جنگ کے باعث تل ابیب ہوائی اڈے میں پروازوں کی آمد ورفت عملی طور پر معطل ہے، بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اسرائیل، لبنان، مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کے لیے پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔