12 سال سے دماغ کھانے والا کیڑا نکال لیا گیا


بیجنگ: چین میں ایک شخص کے دماغ کے پیچیدہ ترین آپریشن کے بعد اس کے دماغ سے کیڑا نکالا گیا ہے جو اس کے دماغ کو کھارہا تھا لیکن حیرت انگیز طور پر وہ شخص مرنے سے محفوظ رہا ہے۔

چین کے ہسپتال میں داخل ہونے والے شخص وینگ لائی کو 2007ء سے اپنے سر اور چہرے کے بائیں حصے میں درد اور سن کی شکایت تھی جو کسی بھی طرح ٹھیک نہیں ہورہی تھی۔ اس کےبعد ہر گزرتا دن اسے مزید کمزور اور متاثر کررہا تھا۔

اس نے پورے عرصے میں چین کے بڑے دماغی ماہرین اور دماغی رسولیوں کے سرجن سے بھی رابطہ کیا لیکن وہ اس کی بگڑتی ہوئی کیفیت جاننے میں ناکام رہے۔

اس کے بعد مریض کی صحت تیزی سے بگڑنے لگی اور اس پر دورے پڑنے لگے یہاں تک کہ وہ ہوش میں نہیں رہتا اور اس کی بصارت بھی شدید متاثر ہورہی تھی۔

خوش قسمتی سے سال 2018ء میں ایک ڈاکٹر نے اس کا مرض شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے دماغ میں ایک کیچوا موجود ہے جو اب دماغ کو کھا کھا کر بہت بڑا بھی ہوچکا ہے لیکن وہ دماغ کے نازک حصے میں تلملارہا ہے اور اس حساس حصے کے آپریشن میں خود اسے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اس کے بعد چین کے مشہور ہسپتال میں اسے داخل کیا گیا اور ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد اس کے دماغ سے کیڑا نکال لیا گیا۔ دو گھنٹے کے اس آپریشن کے بعد جب Sparganum mansoni کیڑے کو دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ کتے اور بلیوں کی آنتوں میں پایا جاتا ہے اور انسانوں میں اس کی موجودگی بہت ہی کم دیکھی گئی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ ایک پرخطر آپریشن تھا اور پورے کیڑے کو نکالا گیا ورنہ اس کی باقیات سے دوبارہ کیچوا بن سکتا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں