موہالی: موہالی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ کھیلنے والے ویراٹ کوہلی کو ” گارڈ آف آنر ” پیش کیا۔
موہالی ٹیسٹ میں ہفتے کو دوسرے دن بھارتی ٹیم نے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ کھیلنے والے ویراٹ کوہلی کو ” گارڈ آف آنر ” پیش کیا، سابق کپتان کے لیے یہ منفرد انداز دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پویلین واپسی سے قبل کیا گیا، اس دوران بھارتی ٹیم کے تمام پلیئرز دو قطاروں میں کھڑے ہوگئے اور انھوں نے تالیاں بجاکر کوہلی کی ستائش کی، کوہلی نے پہلی اننگز میں 45 رنز بناکر پویلین کی راہ لی ہے۔
واضح رہے کہ کوہلی نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑدی تھی جبکہ بورڈ نے پھر انھیں ون ڈے اور اب ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی الگ کردیا ہے، اب وہ بطور بیٹر ملکی ٹیم میں شامل ہیں۔