10 ہزار افراد کے انتخاب کیلیے دوسری حج قرعہ اندازی کل 3 بجے ہو گی


اسلام آباد: 

10 ہزار افراد کے انتخاب کیلیے دوسری حج قرعہ اندازی پیر 20 مئی دن 3بجے ہو گی۔

20 مئی کو ہونے والی حج قرعہ اندازی میں تقریباً 10ہزار لوگ منتخب کیے جائیں گے، پہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے جن درخواست گزاروں نے پیسے واپس نکلوا لیے ہیں وہ بھی اس قرعہ اندازی میں شریک ہونگے۔

منتخب حجاج کو بینک میں مطلوبہ رقم جمع کرنے کیلیے4 دن کا وقت دیا جائیگا، اس قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہیں کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں