10 ناکامیوں کا منفی ریکارڈ دہرائے جانے کا خدشہ


لاہور: 

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی مسلسل ناکامیوں کی تاریخ31 سال بعد دہرائے جانے کا خدشہ سامنے آگیا جب کہ اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں1987-88میں گرین شرٹس کو مسلسل 10 ون ڈے میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی مسلسل ناکامیوں کی تاریخ31 سال بعد ایک بار پھر خود کو دہرانے جا رہی ہے، گرین شرٹس نے آخری میچ دورئہ جنوبی افریقہ میں جیتا تھا، اس کے بعد کینگروز اور انگلینڈ کیخلاف شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل عمران خان کی قیادت میں1987-88میں گرین شرٹس کو مسلسل 10 ون ڈے میچز میں ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

گزشتہ میچز میں پاکستانی بیٹسمینوں کی 9سنچریاں بے کار گئیں، کسی ایک میچ میں بھی فتح ہاتھ نہیں آئی، فروری 2019 کے بعد پاکستان نے کسی بھی فارمیٹ کا کوئی میچ نہیں جیتا، مجموعی طور پر 22 مقابلوں میں سے 18 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، 3 میں فتح حاصل ہوئی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کے باوجود پاکستان نے ایک مثبت ریکارڈ بھی اپنے نام کیا،ابھی تک پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری تین میچز میں361، 358 اور 340رنز بنائے ہیں، کسی اور ٹیم نے مسلسل 3بار یہاں 340سے زائد رنز نہیں اسکور کیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں