10 سنچریاں اور 150 سے زائد شکار،اسٹوکس پانچویں کرکٹر بن گئے


مانچسٹر: 

 بین اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ میں 10 سنچریاں اور 150 سے زائد شکار کرنے والے دنیا کے پانچویں آل راؤنڈر بن گئے۔

انگلش اسٹار نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں 176  کی اننگز کھیلی،یہ ان کی دسویں ٹیسٹ سنچری شمار ہوئی، اس طرح اسٹوکس بھی یہ کارنامہ انجام دینے والے آل راؤنڈرز گیری سوبرز، ای ین بوتھم، روی شاستری اور جیک کیلس کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں