10 ماہ کی تبدیلی نے شہباز شریف کی 10 سالہ محنت کا بیڑہ غرق کردیا ہے،حمزہ شہباز


لاہور: 

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 10 ماہ کی تبدیلی نے شہباز شریف کی 10 سالہ محنت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال کے چلڈرن وارڈ میں بچوں کی ہلاکت پر حمزہ شہباز نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال میں 5 بچوں کی ہلاکت حکومت کی نالائقی اور نا اہلی کا نتیجہ ہے۔ اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ 10 ماہ کی تبدیلی نے شہباز شریف کی 10 سالہ محنت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، شہباز شریف کے دور حکومت میں کسی بھی سرکاری اسپتال میں ایک بھی ایسا افسوسناک واقعہ پیش نہیں آیا، ہم اپنے معصوم بچوں کو ان  ظالم حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے


اپنا تبصرہ لکھیں