سرفراز بگٹی کا بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز 100 فیصد بڑھانے کا اعلان


وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز 100 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا۔

بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ فنڈز کا اجراء کارکردگی سے مشروط ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کے بےدریغ استعمال، کرپشن روکنے اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مؤثر میکنزم بنانے کا حکم دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں