ڈونلڈ ٹرمپ کا تارکین وطن کیخلاف نیا کریک ڈاؤن کرنے کا منصوبہ


امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن پر کریک ڈاؤن کا نیا منصوبہ بنایا ہے۔

 امریکی میڈیا کے مطابق یہ نیا منصوبہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے کریک ڈاؤن کے مقابلے میں کہیں شدید ہوگا۔

 امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو وہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری آپریشن شروع کریں گے۔ ٹرمپ اس آپریشن کےلیے فوج کو بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو تحویل میں لے کر ملک بدر کرنے سے پہلے حراستی مراکز میں رکھا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں