‎ ‎پاکستان کا یوم آذادی میلہ 14 اگست بروز اتوار فریسکو ایمبسی سوئیٹس کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ کمیونٹی پھرپور شرکت کرے ۔ صدر عابد ملک


پاکستان کا یوم آذادی میلہ 14 اگست بروز اتوار فریسکو ایمبسی سوئیٹس کے کنونشن سینٹر میںمنعقد ہوگا۔ کمیونٹی پھرپور شرکت کرے ۔ صدر عابد ملک


ڈیلس
: ( رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ) نارتھ ٹیکساس ڈیلس میں پاکستانیوں کی سب سے بڑینمائندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس پی ایس این ٹی کی جانب سے ہر سال کی طرحاس سال بھی پاکستان کے پچھترویں جشن آزادی کا پروگرام 14 اگست بروز اتوار کو فریسکو میںواقع  ایمبیسی سوئیٹس کے کنونشن سینٹر میں منعقد کرنے کا اعلان سے جوکہ اب سے چھ ماہ قبلہی کر دیا گیا تھا تاہم حال ہی میں ایک اور پاکستانی گروپ کی جانب سے اسہی دن جشن آزادیکے نام سے ایک اور پروگرام کا اعلان بھی سامنے آیا ہے اور ایک انڈین ریڈیو اسکی تشہیر میں لگاہوا ہے جس سے کمیونٹی کے کئی افراد کی جانب سے غم و غصہ پایا جاتا ہے کمیونٹی کے افراد کاکہنا ہے کہ دوسرے گروپ کی جانب سے ایک ہی دن پروگرام منعقد کرنے کا مقصد ان کی جانب سےپاکستان کے جشن آزادی کے اصل پروگرام کو سبوتاژ کرنا اور پاکستانی کمیونٹی کی  تقسیم ہےکمیونٹی افراد کا کہنا ہے کہ میں ڈیلس میں بھارت کی نمائندہ تنظیم کی جانب سے  بھارت کے جشنآزادی کے موقع پر ہر سال  انکے جشن آذادی  کے پروگرام ان کی صرف ایک نمائندہ تنظیم تشکیلدیتی ہے جسکے پرچم تلے پروگرام میں پوری بھارتی کمیونٹی بھرپور طریقہ جوش وخروش کے ساتھشرکت کرتی ہے اور کبھی بھی بھارتی کمیونٹی میں اسطرح کا انتشار انکے کسی بھی پروگرام میںنظر نہیں آیا جبکہ پاکستان کے مقابلے میں بھارتی کمیونٹی یہاں کافی متحد نظر آتی ہے لیکنپاکستانی کمیونٹی کے کچھ افراد کی جانب سے شر پسندی کے باعث پاکستانی   کمیونٹی تقسیم درتقسیم کا شکار نظر آتی ہے اس سال جشن آذادی کے نام پر کمیونٹی کو تقسیم کرنے پر مقامیپاکستانی کمیونٹی کے بعض افراد سخت نالاں ہیں انکا کہنا کہ ایسا لگتا ہے کہ دوسرا گروپ جانبوجھ کر کمیونٹی کو تقسیم کرنےکی سازش میں لگا ہوا ہے، اور بھارتی ریڈیو انکی بھرپور تشہیر کررہا ہے۔  دوسری جانب رابطہکرنے پر پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ پاکستان سوسائٹی پیایس این ٹی یہاں  پاکستان کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے جو گزشتہ چالیس سالوں سے کےزائد عرصہ سے کمیونٹی کی فلاح بہبود کے کاموں میں مصروف عمل ہے جس میں مقامی کمیونٹی  کے مسائل سے لے کر پاکستان میں بھی دشوار گزار وقتوں میں یہ تنظیم اپنی خدمات سرانجام دیتیرہی ہے کرونا کے  شروعاتی دنوں میں تنظیم کی جانب سے کمیونٹی کے خاندانوں کے کئی افراد کےگھروں میں راشن مفت فراہم کیا گیا پاکستان سوسائیٹی کے صدر عابد ملک کا اس سلسلہ  میں کہناہے کہ پی ایس این ٹی  کی جانب سے جشن آزادی اور قائد میلہ کے انعقاد کا اعلان ہم نے چھ ماہقبل ہی کردیا تھا  تاہم کچھ افراد کی جانب سے حال ہی میں یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ بھیاسہی روز پروگرام کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کرنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن اگریہ لوگ کسی اور دن یہ  پروگرام کرلیتے تو بہتر تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بھی ہمارے بھائ بہنہیں تاہم انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ فریسکو ایمبیسی سوئیٹس کے کنوینشن سینٹر میںہونے والے چشن آذادی کے پروگرام میں بھرپور شرکت  کریں اور فریسکو ایمبسی سوئیٹس کے  کنونشن سینٹر میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ آئیں جہاں پر  عوام الناس اور خواتین کیسہولیات کے لیے مختلف مصنوعات کے اسٹالز سمیت پاکستانی لذیذ کھانوں کے اسٹالز بھی موجودہوں گے اسطرح ایک چھت تلے بہت کچھ ہوگا اسطرح رات کے وقت تفریح کیلئے محفل موسیقی کاپروگرام بھی مرتب کیا گیا ہے جہاں پر قومی ملی نغموں کی بہار آپکو دیکھنے کو ملیگی جسمیں  پاکستان سے آئے معروف گلوکار علی حیدر۔ نعیم عباس روفی، ملکہ فیصل اپنی آوازوں کا جادوجگائیں گے جبکہ عوام کو بھرپور تفریح دینے کیلئے مزاحیہ فنکار فیصل قاضی بھی اپنے بھرپور فنکا مظاہرہ پیش کرینگے۔ عابد ملک کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کیلئے پارکنگ، انٹری سب کچھ فری ہے،اور انشااللہ یہ ایک یادگار پروگرام ہوگالہذا کمیونٹی کے افراد اسمیں بھرپور شرکت کریں، قائد میلہاور جشن آذادی کا یہ پروگرام 14 اگست بروز اتور شام چار بجے سے رات بارہ بجے تک جاری رہیگا۔پروگرام کا ایڈریس درج ذیل ہے

Frisco conversation center

Embassy Suites by Hilton

7600 John Q Hammons Dr, Frisco, TX 75034

صدر عابد ملک کا مزید کہنا تھا کہ بزنس کمیوننٹی کے وہ افراد جوکہ اس میلہ میں اسپانسر شپاور اسٹال لگانے کے خواہشمند ہیں وہ عابد بیگ سے فون نمبر : 469-381-0495 پر رابطہکرسکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں