ہیوسٹن میں استحکام پاکستان ریلی پاکستانی کمیونٹی کا مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیوںسے اظہار یکجہتی
ہیوسٹن : راجہ زاہد اختر خانزادہ
ہیوسٹن میں فرینڈس آف کراچی کی جانب سے افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہیوسٹن میں استحکام پاکستانریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں پاکستانی نژاد امریکی مرد وخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کیریلی شوگر لینڈ سے شروع کی گئی جسمیں سنیکڑوں گاڑیوں پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے اورہیوسٹن کی قومی شاہراہوں پر قومی ملی نغموں کے ساتھ گشت کیا ریلی میں عوام الناس کے علاوہسینٹر بابر غوری پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر عزیز نظامانی ٹیکساس کے صدر ممتازچانگ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سینیٹر بابر غوری کا کہنا تھا کہ آج ہماری اس ریلی میںشرکت کے ذریعے ہم یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم اپنے پاک وطن کے ساتھ ہیں اپنی پاک فوج کے ساتھہیں اور اس تاثر کی ہم نفی کر رہے ہیں کہ جو تاثر دیا جارہا ہے کہ شاید یہاں رہنے والے پاکستانیپاکستانی یا اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں آج امریکہ میں رہنےوالے پاکستانی بالعموم اور ہیوسٹن کے پاکستانی بالخصوص یہ پیغام دیا رہے ہیں کہ وہ پاک فوج کوکبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور جو سازشیں کی جارہی ہیں کہ یہاں کانگریس اور سینٹ کے اراکینکو جو یکطرفہ اسٹوری وہ بتارہے ہیں وہ درست نہیں آج جو ہم یہاں موجود ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمبھی حقائق بتائیں گے تاکہ دونوں اطرف کا موقف انکے سامنے آئے بابر غوری کا مزید کہنا تھا کہ ہمکو ایک نقطہ پر متحد ہونا چاہیے اور وہ پاکستان ۔ پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر عزیز نظامانی کا کہنا تھا کہ پاک افواج سرحدوں پر ہماری نگرانی کرتی ہے ہم ان کو کبھی بھی اکیلانہیں چھوڑ سکتے پی پی پی ٹیکساس کے صدر ممتاز چانگ نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیاں لازوالہیں پاکستان میں دہشت گردوں نے افواج پاکستان اور پاکستان کے تاریخی مقامات پر حملے کیےاور ان کو ایسی سزا ملنی چاہیے کہ آئندہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں اور آئندہ کسی کو اس طرحکرنے کی کبھی ہمت نہ ہو کہ کوئی ہماری پاک فوج پر حملہ کرے انہوں نے کہا کہ پاکستانی جوکہیہاں مقیم ہیں وہ دور رہ کر بھی اپنے ملک کے ساتھ ہیں مگر کچھ عناصر کسی دوسروں کےایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ہم ان کو بتانا چاہیے کہ ہم ان کو ایسا نہیں کرنے دیں گے ریلی کے شرکانے بھرپور نعرہ بازی کے ذریعہ افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی شہدااور غازیوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو ہمیشہ سیاہ دن کے طور پہ یاد رکھا جائےگا
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو دفاعی طور پر کمزور کرنے کے لئے پاکستان دشمن قوتوں اوردہشگرد عناصر کی جانب سے دفاعی و سرکاری املاک اور شہداء کی یادگاروں پر کئے گئے حملہ پراورسیز میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ اور ہر ایک محب وطنپاکستانی کو اس وقت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے انکے حوصلے بلندکرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا شرکاء کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پاک فوج سمیت پاکستانکی تاریخی املاک کو نقصان پہنچانے والوں اور سازش کرنے والوں کے خلاف قرار واقعی سزا دینےکیلئے انکو عدالتوں کے کٹہرے میں لایا جائے انکا مزید کہنا تھا کہ ہم یہاں اپنے اراکین کانگریس اورسینٹ کے اراکین سے بھی ملیں گے تاکہ وہ ہمارے موقف کو بھی سنیں اور یکطرفہ بیانات کا جوسلسلہ جارہی ہے اسکو ختم کیا جاسکے۔