‎ہیوسٹن: محمد سمیر شیخ عفیفہ سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

‎محمد سعید اور فریدہ شیخ اور عارف اور صائمہ برنی کی جانب سے عفیفہ عارف کے ساتھ محمد سمیر شیخ کی شادی کی خوشی میں استقبالیہ میں لی گئی ایک فیملی گروپ تصویر۔

‎ رپورٹ: راجہ زاہد خانزادہ
‎ ہیوسٹن: محمد سمیر شیخ کی عفیفہ عارف کے ساتھ ہیوسٹن میں شادی کی پروقار تقریب ہیوسٹن کے ایک بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئیں ۔ شادی کی تقریب محمد سعید اور فریدہ شیخ اور عارف اور صائمہ برنی کی جانب سے 05 جون 2022 کو میریٹ شوگر لینڈ ٹاؤن اسکوائر میں منعقد کی گئیں اور دولہا دلہن سمیت سینکڑوں مھمانوں کو استقبالیہ دیا گیا۔ اس عظیم الشان افسانوی طرز کی تقریب میں آئل بزنس ٹائیکون ایس جاوید اور وکی انور، مائیک اینڈ زولیا ڈائمنڈ، کانگریس وومن شیلا جیکسن لی، ہیرس کاؤنٹی شیرف ایڈ گونزالیز، ریاستی نمائندے جیسی جیٹن، پاکستان کے قونصل جنرل ابرار ہاشمی سمیت امریکہ کی معروف کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔

‎محمد سعید اور فریدہ شیخ اور عارف اور صائمہ برنی کی جانب سے عفیفہ عارف کے ساتھ محمد سمیر شیخ کی شادی کی خوشی میں استقبالیہ میں لی گئی ایک فیملی گروپ تصویر۔

جسمیں بنگلہ دیش کے قونصل جنرل مارٹی میکوی، آفس آف کانگریس مین ال گرین اور یو اے ای کے قونصلیٹ جنرل، پاکستان، یو کے، کینیڈا اور پورے امریکہ سے میزبان خاندانوں کے ارکین نے شرکت کی۔ اس خوبصورت تقریب میں امام توقیر شاہ کی دل کو چھو لینے والی تقریر نے مھمانوں کا ایمان تازہ کردیا تقریب کا انعقاد مشرقی انداز میں کیا گیا، تھاا جس میں دلہا، دلہن نے خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ نوبیاہتا جوڑے کو کانگریس وومن شیلا جیکسن کی جانب سے
‎تہنیتی سرٹیفیکٹ اور مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

‎محمد سعید اور فریدہ شیخ اور عارف اور صائمہ برنی کی جانب سے عفیفہ عارف کے ساتھ محمد سمیر شیخ کی شادی کی خوشی میں استقبالیہ میں لی گئی ایک فیملی گروپ تصویر۔

اپنا تبصرہ لکھیں