‎ڈیلس میں مزاح سے بھرپور ڈرامہ دُولہا آن لائین پیش کیا گی


ڈیلس میں مزاح سے بھرپور ڈرامہ دُولہا آن لائین پیش کیا گیا

 ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ) ڈیلس میں مزاح سے بھرپور ڈرامہ دُولہا آن لائین پیش کیا گیا, جسمیں پاکستانی فنکاروں نے دنیا بھر سے شرکت کی جسمیں  لندن سے اداکارہ شمن نیو پارک سے اداکاری روحانی بانو لاہور سے گلوکارہ اداکارہ نرمل شاہ مقامی  فنکارہوں ارم چغتائی ، نیلم علی ، راجہ مستفیض  ، بلال غنی ، شاہ عالم ، عمران صدیقی ، افتخار عرف افتی ، الیاس ملک ، راجا عباس ، سمیت دیگر فنکاروں شامل تھے جنہوں کی طنز و مزاح سے بھرپور پرفارمینس  نے حاضرین کے دل جےت لیئے ڈرامہ کے ڈاریکٹر  بابائے اسٹیج سید فرقان حیدر رضوی تھے جبکہ  ڈرامہ  اویس نصیر کا تحریر کردہ تھا،  سید فرقان حیدر رضوی پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق پروڈیوسر ہیں جنکو  بکرا قسطوں پر اور بڈھا گھر پر ہے میں شہنشاہ کامیڈی عمر شریف اور معین اختر کو امریکا میں متعارف کروانے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے ہی اب  پاکستان ٹی وی اور فلم اسٹار اسلم شیخ کو اس ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامہ دولہا ، آن لائن میں متعارف کرایا جنہوں نے بھی جم کر اداکاری کے جوہر دکھائے،  گرینڈ سینٹر پلانو ڈیلاس میں ہونے اس اسٹیج شو میں سینکڑوں شائقین نے براہ راست پاکستانی ڈرامے کو دیکھا اور داد تحسین  دی

ہدایتکار سید فرقان حیدر رضوی ، اسے قبل بھی اپنے اسٹیج ڈراموں کو امریکا میں پیش کرچکے ہیں انکا کہنا تھا کہ وہ ڈراموں کے ذریعہ تفریح کے ساتھ ساتھ مقامی پاکستانیوں خصوصنا نوجوان نسل میں اپنی ثقافت کو متعارف کرانا چاہتے ہیں، اور انکی یہ دوسری کاوش ہے جسکو عوام الناس نے بیحد پسند کیا ہے۔ پاکستان سے آنے والے فنکار  اسلم شیخ کا کہنا تھا کہ سید فرقان حیدر رضوی کانام دنیائے اسٹیج میں سند کی حیثیت رکھتا ہے اور  ان کا نام ہی کامیاب ڈراموں کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ مقامی ڈیلس کے اور پاکستانی فنکاروں کے ملاپ سے ڈرامے کا مزہ دوبالا ہوگیا ، انہوں نے کہا کہ ٹائٹل رول میں پرفارم کرکے فرقان بھائی سے بہت کچھ سیکھا ہے یہ وہعظیم ڈاریکٹر  ہیں جنکی جتنی قدر کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ فرقان بھائی نے اسٹیج پر بے شمار فنکاروں کو متعارف کرایا جوکہ آج دنیا بھر میں فن کی خدمت کررہے ہیں میں شکر گذار ہوں کہ انہوں نے میری قابلیت پر بھروسہ کرتے ہوئے مجھے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا اسلم شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ڈراموں اور فلموں میں بے پناہ کام کیا مگر امریکا میں اسٹیج کرنے کا انکو نیا تجربہ تھا جو کہ بہت ہی خوشگوار رہا اور اب میرے لئے یادگار تجربہ ہوگیا ہے عوام نے پاکستانی فنکاروں کی جو حوصلہ افزائی کی ہے وہ ناقابل بیان ہے اس طرح کے شوز کرنے سے پاکستان کا سوفٹ امیج بھی بیرون ملک مثبت جاتا ہے سید فرقان حیدررضوی کا کہنا تھا کہ مجھے تجربات کاشوق ہے اور میرے تجربے عوام کے لئے ایک تحفہ کی صورت ہیں اس بار بھی دولہا آن لائن امریکا میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک تحفہ ثابت ہوا اسلم شیخ کو امریکا میں متعارف کروادیا ہے وہ بہت ہی اچھے فنکار ہیں ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی اسٹیج ڈرامہ ہونا بند ہوگئے تھے ہم نے ایک بار پھر کوشش کی ہے امید ہے کہ اس تسلسل کو آئندہ بھی برقرار رکھتے ہوئے مزید ڈرامے پیش کیئے جائنگے تاکہ  پاکستانی فنکاروں کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جاسکے


اپنا تبصرہ لکھیں