‎ڈاکٹر حافظ ریحان راٹھور کو کراچی پاکستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔


ڈاکٹر حافظ ریحان راٹھور کو کراچی پاکستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستان کے معروف سیاسی اور دینی رہنما علامہ صدیق راٹھور کے صاحبزادے پاکستان کےمعروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھور کے بھائی اور ڈیلس کے معروف عالم دین علامہ بابررحمانی کے برادرنسبتی حافظ ریحان راٹھور  کو پاکستان کے شہر کراچی میں انکے آبائی قبرستانمیں سپردخاک کردیا گیا قبل ازیں انکی نماز جنازہ گلشنِ اقبال کراچی پاکستان میں ادا کی گئیجسکی امامت مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کی نماز جنازہ میں ڈاکٹر صدیق راٹھور کے بیٹے اور ڈاکٹر جمیل راٹھور کے چھوٹے بیٹے کی نماز جنازہ پیر 28 ستمبرکو گلشنِ اقبال کراچی پاکستان میں ادا کی گئی۔ جسمی سندھ حکومت کےصوبائی وزیر برائےمذہبی امور سید ناصر شاہ، پاکستان کے معروف علما و اکرام جسمیں  مفتی جان نعیمی، مفتیعابد مبارک، مفتی ابوبکر شازلی، علامہ لیاقت اظہری علامہ مظفر شاہ، علامہ ریحان امجدی(دارالعلوم امجدیہ)  سنی تحریک کے رہنما ثروت اعجاز قادری ، پاکستان کے معروف نعت خوانوں  جسمیں سید ریحان قادری ، عمران شیخ عطاری ، ڈاکٹر نثار مارفانی حسن بن خورشید، محمودالحسن اشرفی سمیت سینکڑوں افراد شامل تھے ، دوسری جانب یہاں ڈیلس میں بھی واقع مدینہمسجد میں پاکستان جانے سے قبل نماز جنازہ ادا کی گئی جسمیں عمائدیں شہر، علما اکرامسیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جبکہ انکے جسد خاکی کو مرحوم کے بڑے بھائیڈاکٹر جمیل راٹھور  قطر ایرلائین کے پرواز سے پاکستان لیکر گئیے، جوکہ یہاں ڈیلس میں موجودتھے۔ واضع رہے کہ مرحوم امریکہ ڈیلس میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے ہوئے تھے کہ انکوکارڈیک اریسٹ ہوا جسکے سبب وہ پندرہ دن کوما میں رہنے کے بعد پلانو میڈیکل سینٹر میں انتقال کرگئے تھے

———————————          —————-   ————

کراچی میں نماز جنازہ

 

ڈیلس میں نماز جنازہ

——————

حافظ یحان راٹھور کی ایک یادگار تصویر


اپنا تبصرہ لکھیں