پاکستان سوسائٹی کی جانب سے یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب قونصل جرنل، امریکی رکن کانگریس سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کی شرکت
ڈیلس: ( راجہ زاہد اختر خانزادہ ) بیرون ملک بسنے والے پاکستانی یوم پاکستان اور آزادِیٌ پاکستان کی خوشیاں ہرسال منانے کیلئے بے تاب رہتے ہیں، ڈیلس میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساسس کی جانب سے یوم پاکستان انتہائی قومی وملی جذبے کے ساتھ منایا گیا، تقریب میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ فاروقی اور امریکی کانگریس کی رکن ایڈی برنیس جانس سمیت منتخب نمائینوں اور سینکڑوں پاکستانی فیملیوں نے شرکت کی
اس موقع پر رکن کانگریس ایڈی برنیس جانس کا کہنا تھا کہ ہرقوم اپنے آبائی وطن سے جڑی ہوتی ہیں اور یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ اس سوسائٹی کے پرچم تلے آپ اپنے وطن کو یاد رکھے ہوئے ہیں اور میں آپ کی خوشیوں میں آپکے ساتھ شریک ہو رہی ہوں، اس کو میں اپنے لئے ایک اعزاز تصور کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ آپ کی آمد سے امریکہ عظیم تر بنا کیونکہ آپ لیڈر شپ سمیت جو خوبیاں لائے ہیں، اس سے امریکہ کی بھی ترقی ہوئی، انہوں نے کہا کہ آپ کی نوجوان نسل کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ آپ کے نوجوان میں بڑوں کوعزت ،مان اور مرتبہ دینے کا جو جذبہ ہے وہ آپ کے کلچر کا ایک اہم جز ہے،
اس موقع پر پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عظیم بنانے کا جو خواب ہمارے قائدین نے دیکھا تھا، وہ ختم نہیں ہوا بلکہ اس کیلئے ہمیں مزید کام ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی بہتر پرورش اور تعلیم کے ذریعے ہے اس کو ممکن بنا سکتے ہیں، وہ بچے پاکستان میں ہوں کہ باہر زیر تعلیم ہیں، ہم ان کے ذریعہ پاکستان کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں،
اس موقع پرپاکستان سوسائٹی کے نو منتخب صدر عابد ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سوسائٹی نارتھ ٹیکساس پاکستانیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے،انہوں نے اس موقع پر کمیونٹی رہنمائوں حفیظ، خان، امیر علی مکھانی، ڈاکٹر ارجمند ہاشمی، ڈاکٹر امان اللہ خان، غلام جہانگڈا ،ممتاز تبسم ،بورڈ آف ٹرسٹی کے اراکین برکت بسریا، ڈاکٹر ریاض احمد ، امیر علی روپانی، محمد یونس، شاہ رخ صدیقی سمیت کمیونٹی اراکین کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور بلاامتیاز اور تفریق ہم کمیونٹی کی خدمت کرتے رہینگے،
پروگرام میں کمیونٹی سروسز پر مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایوارڈ بھی دئیے گئے
جبکہ آخر میں محفل موسیقی میں پاکستان سے آئے ہوئے اور مقامی فنکاروں نے قومی اور ملی نغمے پیش کیئے,پروگرام کی نظامت غزالہ حبیب اور سلمان تابانی نے کی جبکہ سینکڑوں پاکستانی فیملیوں نے اس پروگرام میں شرکت کرکے اپنے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا جبکہ ابتداء میں پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے
بھی پیش کئے گئے
آنے والے حاضرین کا کہنا تھاکہ عرصہ دراز بعد ایک اچھا پروگرام دیکھنے کو ملا جس سے مادروطن کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔ جبکہ کامیاب پروگرام پر عوامالناس نے منتظمین اور نومنتخب پاکستان سوسائٹی کے عہدیدارن کو مبارکباد پیش کیں۔
جاگوٹائمز وڈیو نیوز رپورٹ لنک