‎پاکستانی امریکن بزنس کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری کی برطرفی پر اظہار تشویش


Pakistani American business community expressed concern over the dismissal of Minister of State for Investment Tahir Javed

پاکستانی امریکن بزنس کمیونٹی کی جانب سے  پاکستانی وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری کی برطرفی پر اظہار تشویش

ڈیلس ( راجہ زاہد اختر خانزادہ )

پاکستان سوسائیٹی آف نارتھ ٹیکساس کے عہدیداران اور مقامی پاکستانی نژاد امریکی صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی کے اراکین نے  آج اپنی مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعہ  ٹیکساس کے امریکی نژاد پاکستانی بزنس مین طاہر جاوید کی حکومت پاکستان کی نگراں کابینہ میں بحیثیت وزیرمملکت سرمایہ کاری کے عہدے کا نوٹیفکیشن واپس لینے  پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکو پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

معروف پاکستانی امریکن بزنس مین و سابق چئیرمین پاک امریکن بزنس فورم  حفیظ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے نگراں وزیر اعظم کے طاہر جاوید کو انکے عہدے سے بر طرف کئے جانے کے  اس فیصلے کی شدید مزمت کرتے ہیں ، ہم سب جانتے ہیں کہ طاہر جاوید امریکہ میں ایک طویل عرصے  نہ صرف پاکستانی کمیونٹی   بلکہ پاکستان کے لئے بھی گرانقدر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

بورڈ آف ٹرسٹی پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکسس عابد ملک کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جو کچھ طاہر جاوید کے ساتھ ہوا یہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کچھ نیک شگن نہیں ہے ، ہم طاہر جاوید کے ساتھ اس رویے کی نہ صرف مذمت بلکہ طاہر جاوید کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کرتے ہیں

بورڈ آف ٹرسٹی پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکسس برکت بسریا کا کہنا تھا کہ طاہر جاوید نہ صرف انتہائی  محنتی انسان ہیں بلکہ انہوں نے ہمیشہ  مختلف ایونٹس  میں  ہمارا ساتھ دیا ہے، انکے ساتھ ہونیوالا یہ سلوک  کسی طور درست اقدام نہیں

جنرل سیکرٹری پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کا کہنا تھا  پاکستانی کی قومی سلامتی کے ادروں کو اس نوٹیفکیشن کے اجراء سے قبل طاہر جاوید کے بارے میں تحقیقات کرنی چاہیئے تھیں، اسوقت طاہر جاوید کے پاس امریکہ کی مرکزی حکومت میں ایک کلیدی عہدہ بھی ہے  اور وہ پاکستان کے لئے بہتر خدمات سر انجام دے سکتے تھے

چئیرمین پاک امریکن بزنس فورم وقار خان کا کہنا تھا کہ طاہر جاوید کی  پاکستان کے لئے گرانقدر خدمات رہی ہیں انکے ساتھ زاتیات کی بنیاد  پر جو ہوا ایس نہیں ہونا چاہیئے تھا اور اسکے پیچھے ملوث عناصر کو قرار واقع سزا ملنی چاہیئے

پریس کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ گذشتہ ادوار میں طاہر جاوید نے ہمیشہ پاکستان کیلئے پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور وہ واحد پاکستانی ہیں جو امریکی سینٹرز اور اراکین کانگریس کو امریکہ سے پاکستان کے دورہ پر لے کر گئے اور  انہوں نے ہمیشہ پاکستان کیلئے نہ صرف امریکی حکومت سے پاکستان کیلئے مالی مدد دلانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ انہوں نے اپنی ذاتی جیب سے بھی پاکستان میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پاکستان میں پاکستانیوں کی بھرپور  مدد کی جبکہ انہوں نے اپنے امریکی عہدیدارن سے ذاتی تعلقات کو پاکستان کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی سفارتکاری کی انہوں نے کہا کہ  یہیی  وجہ ہے کہ صدر    انکو پاکستان کی جانب سے اعلی سول ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، امریکی نژاد پاکستانی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ طاہر جاوید نے پاکستانی امریکی ہونے کے ناطے پاکستان کی ہر حکومتوں کی  بلاامتیاز مدد کی جبکہ وہ کبھی بھی پاکستان کی کسی بھی سیاسی پارٹی سے کا نہ ہی حصہ بنے اور نہ ہی کسی بھی پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کی اسکی بڑی وجہ یہی تھی کہ وہ صرف اور صرف پاکستان کی مدد کے خواہاں تھے۔  پریس کانفرنس میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جہاں سیاست میں دوست ہوتے ہیں وہاں سیاسی دشمن بھی موجود ہوتے ہیں اور وہ اپنے مخالفیں  خوش نہیں ہوتے اور سیاسی حسد کا شکار  ہوکر اپنے مخالف کی ٹانگ کھینچنے کے عمل میں سرگرم عمل ہوجاتے ہیں یہی کچھ طاہر جاوید کے ساتھ ہوا کہ انکے امریکہ میں موجود حاسدوں کالے چہرے اور کالے دل والے لوگوں کی جانب سے انکی تقرری کے نوٹیفکیشن کے بعد مسلسل ایک مزموم طریقہ مقامی شوشل میڈیا کے ذریعہ مہم چلائی گئی اور ایک گہری سازش کے ذریعہ انکی  سیاسی کردار کشی کی گئی جبکہ  اس ضمن میں موجودہ امریکی عہدیداران کی جانب سے اسکی وضاحتیں بھی سامنے آئیں کہ جو کچھ میڈیا پر پھیلایا جارہا ہے اسمیں کسی بھی قسم کی کوئی صداقت موجود نہیں مگر باوجود اسکے نگراں حکومت کے وزیراعظم نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان شوشل میڈیا مہم کی بنیاد پر طاہر جاوید کے عہدے کا نوٹیفکشن واپس لینے کا اعلان کیا وہ واقعی پاکستان کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے امریکہ میں رہنے والے پاکستانی اس امر پر انتہائی ناخوشی کا اظہار کررہے ہیں اور  امریکہ کی تمام ریاستوں میں مقیم پاکستانی پاکستان کی نگراں حکومت کے اس عمل کو کسی طور درست نہیں سمجھتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسد اور جلن کی بنیاد پر طاہر جاوید کے خلاف  شوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کا کوئی سر پیر ہی نہیں نگراں حکومت کے اس عمل سے خوشی صرف ایک حاسد شخص  کو حاصل ہوئی ہے لیکن ناتلافی  نقصان پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کو ہوا ہے اور  امریکہ بھر میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی انکی اس سبکدوشی پر ناخوش ہے۔ انہوں نے نگراں وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے بہتر مفاد میں اپنے فیصلہ پر نظزثانی کرتے ہوئے سبکدوشی کے اس فیصلہ کو فوری طور پر واپس لیں


اپنا تبصرہ لکھیں