‎نیشنل کرکٹ لیگ کی جانب سے امریکہ میں کھیل اور تفریح کا عظیم امتزاج۔ میچز کے ساتھ کنسرٹ بھی منعقد ہونگے


رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ
‎ڈیلس : نیشنل کرکٹ لیگ کے سی ای او ۔ اے زی قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لیگ ڈیلس میں مسلسل کرکٹ ایکشن لے کر آرہی ہے۔ 4 اکتوبر سے 14 اکتوبر 2024 تک، کرکٹ کے شائقین عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں جیسے سنیل گواسکر، وسیم اکرم، دلیپ وینگسرکر، سر ویو رچرڈز، شاہد آفریدی، محمد نبی، شکیب الحسن، اینجلو میتھیوز، وینکٹیش پرساد، ڈینی موریسن، مکی آرتھر، سنتھ جے سوریا، عمران طاہر اور دیگر کو ڈیلس کرکٹ گراؤنڈ واقع (2400 آرمسٹرانگ ڈرائیو، رچرڈسن) میں مقابلہ کرتے دیکھ سکیں گے۔

‎قاسمی نے بتایا کہ این ایل سی صرف کرکٹ تک محدود نہیں ہے—یہ کھیل اور تفریح کا عظیم امتزاج ہوگا۔ میچز کے ساتھ ساتھ شائقین کو مشہور فنکاروں جیسے میکا سنگھ، جاوید علی، راگا بوائز، سعود اور جاویریہ، شبانی کشیپ، تنمے چترویدی اور دیگر کی لائیو پرفارمنس کا بھی مزہ ملے گا۔

‎قاسمی نے کہا، “یہ ایک منفرد موقع ہے جس میں امریکہ میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی اور کرکٹ کے تمام شائقین اپنے پسندیدہ کرکٹ لیجنڈز اور فنکاروں کو ایک شاندار ایونٹ میں دیکھ سکیں گے اسلیئے عوام الناس ڈیلس میں ایک ناقابل فراموش کرکٹ فیسٹیول کے لیے تیار ہو جائیں


اپنا تبصرہ لکھیں