‎مسلم امریکن چیمبر آف کامرس اور آئی اے این ٹی کے زیر اہتمام ریچڈسن سٹی کونسل کینیڈیٹ فورم کا انعقاد


مسلم امریکن چیمبر آف کامرس اور آئی اے این ٹی  کے زیر اہتمام  ریچڈسن سٹی کونسل کینیڈیٹ فورم کا انعقاد

ڈیلس(رپورٹ:راجہ زاہد اختر خان زادہ)اسلامک ایسوسی ایشن آف نارتھ ٹیکساس اور مسلم امریکن چیمبر آف کامرس کے تعاون سے آئی اے این ٹی ہال  میں ریچڈسن سٹی کونسل کینیڈیٹ فورم کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کینیڈیٹ فورم کی نظامت مسلم امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر غلام جہانگڈا نے کی اس موقع پر میئر ریچڈسن پول واکر ،ڈیلس کائونٹی کی جج جینا سلاٹر، جج ڈامنک کولن، ٹیری ہاچ اور اسلامک ایسوسی ایشن امریکہ کے صدر اظہر عزیز سمیت مسلمان کمیونٹی کے مدوخواتین نے بڑی تعداد  میں شرکت کی اس موقع پر کمیونٹی سروسز پر میبل سمسن، مارتھا گومز فیری، غلام جہانگڈا اور دیگر کو کمیونٹی سوسز ایوارڈ بھی دیئے گئے، ایوارڈ جج جینا سلاٹر اور جج ڈامنک کولن نے دیئے، کنڈیڈیٹ فورم سے جے سن کلارک،بوب ڈوبی، مارک سلومن، ڈین بیرس، فریکلن بیرڈ، جینٹ ڈی پوئی، ریمن ڈی گزمان،کیلی کیپنر، جانی لینزیلو، کین ہچرینڈر، مُوری لانگ، اسٹیو مچل، اور میئر ریچڈسن پال ولیکر نے خطاب کیا اور مسلم کمیونٹی کی جانب سے مختلف سوالات کے جوابات دئیے، مقررین کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کمیونٹی اس سلسہ میں ایک دوسرے سے میل جول قائم کرے،تا کہ ایک دوسرے کے کلچر اور مذاہب کو جاننے کا موقع مل سکے، اس موقع پر آئی اے این ٹی کے صدر شمس الععارفین اور مسلم امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر غلام جہانگڈا نے مھمانوں اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا،

پروگرام میں اسلامک ایسوسی ایشن کے صدر اظہر عزیز، مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے رہنمائوں، سید فیاض حسن، امیر علی مکھانی، محمد سلیمان محسن مندیویا ،امیر عمر،انیس غازیانی، انور اعظم، اقبال حسن، ریاض میمن، عزیز جھانگڈا اور دیگر نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔ آنے والے حاضرین کا کہنا تھا کہ اسطرح کے ایونٹ مسلمان کمیونٹی سے منتخب نمائنیدوں کے ملاپ اور ان سے اپنے دل کی باتیں کہنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر عشائیہ بھی دیا گیا۔ پروگروم میں بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔

  


اپنا تبصرہ لکھیں