ڈیلس : عدالت نے احمدی مولوی منیب الرحمان احمد کو نابالغ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزاممیں ساڑھے 6 سال قید کی سزا سنا دی۔
ڈیلس: رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ
ٹیکساس کے شہر ڈینٹن میں جماعت احمدیہ کے سابق رہنما منیب الرحمان کو مختلف کاؤنٹیز میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرائم کے سلسلے میں ساڑھے چھ سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ منیب الرحمان کو ڈینٹن کاؤنٹی کی جج شیری شپ مین کی عدالت میں پری ٹرائل کے لیے لایا گیا جہاں ملزم نے عدالت سے استفسار کیا کہ وہ کم سزا کے بدلے جرم اپنا قبول کرنا چاہتا ہے۔جسپر ٹیکساس اسٹیٹ کی عدالت کی جج نے کہا کہ اگر وہ جرم قبول کرنا چاہتے ہیں، تو آج ہی کریں۔ اسطرح مجرم نے رضا مندی ظاہر کی جسپر عدالت نے اسکو ساڑھے چھ سال قید کی سزا کا حکم سنایا
جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے متاثرہ نوجوان نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر بچے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ساتھ زیادتی کرنے والے کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا تھا۔
متاثرہ نوجواں کی والدہ نے بھی عدالت میں دئیے گئے بیان میں کہا کہ مجرم دو سال سے تاخیری حربے استعمال کر رہا تھا لیکن آخر کار اسے وہی ملا جس کا وہ حقدار تھا۔
منیب کو چھ الزامات کا سامنا تھا، جن میں ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے تین الزامات اور جنسی چھیڑ چھاڑ کے ذریعے بچے کے ساتھ بے حیائی کے تین الزامات شامل تھے۔
یہ چارجز دو مختلف کاؤنٹیوں ڈینٹن اور کولن میں درج ہیں، ہیرس کاؤنٹی میں منیب پر اسی نوعیت کے دو مزید الزامات کا سامنا ہے ۔
یہ جرائم مارچ 2018 اور مارچ 2020 کے درمیان اس وقت کئے گئے جب مجرم جماعت احمدیہ کی طرف سے شہرواقع انکی عبادت گاہ جسکا نام بیت الاکرام ہے جہاں پر اس کو سات سے 15 سال کی عمر کے لڑکوں کی نگرانی کیا کسٹیڈین بنایا تھا۔
بعدازاں اسکو 11 مئی 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ بعد میں وہ ایک لاکھ ڈالر کے ضمانتی مچلکےجمع کرنے کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
عدالت میں پیش نہ ہونے پر مجرم منیب کی ضمانت منسوخ کر دی گئی اور ضمانتی مچلکے ضبط کرکے انہیں مفرور قرار دے دیا گیا۔ بعد ازاں ، انہیں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔
ایک ضلعی عدالت نے مجرم نیب 13 جون کو 30 لاکھ ڈالر کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت دی تھی ، لیکن وہ تاحال ضمانتی مچلکے جمع نہیں کراسکے جسکی وجہ سے وہ ابھی تک جیل میں تھے۔
کولن اور ہیرس کاؤنٹیز میں ان کا ٹرائل بعد میں شروع ہوگا۔ مجرم منیب کا تعلق کینیڈا سے ہے جبکہ اس کا پاسپورٹ پولیس کی تحویل میں ہے۔واضع رہے کہ امریکہ میں قائم ایک غیر منافع بخش نامی تنظیم فیس کی جانب سے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی گئی تھی جبکہ جنسی زیادتی کے بارے میں انکشاف ہونے کے بعد متاثرہ نوجوان کے خاندان نے پولیس سے شکایت درج کی تھی جسکے بعد منیب کو 11 مئی 2020 کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا منیب کو 2017 کے موسم خزاں میں معتمد خدام کے طور پر تعینات کیا گیا تھا، انہیں موسم خزاں 2019 میں سنڈے اسکول کی کلاسز پڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور مئی 2020 میں گرفتاری تک انہوں نے ان ذمہ داریوں پر کام جاری رکھا۔