یہ کس مشہور اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟

یہ کس مشہور اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے؟


سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نہ کوئی مشہور شخصیت اپنی بچپن کی یادوں میں کھوئی نظر آتی ہے اور بچپن کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہے۔

اب حال ہی میں معروف پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے  اپنے بچپن کی ایک اور یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہ میرا بچپن ہے‘۔

حنا الطاف نے اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ میوزک کے لیے مشہور گانے’ بے بی شارک‘ کا انتخاب بھی کیا۔

اداکارہ کے بچپن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

حنا الطاف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ڈسپلے پروفائل بھی ان کے بچپن کی ہی ایک یاد گار تصویر ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں