سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نہ کوئی مشہور شخصیت اپنی بچپن کی یادوں میں کھوئی نظر آتی ہے اور بچپن کے حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بھی اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عدیلہ احمد نامی ایک مصنف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ابھی بھی بہت ساری مہم جوئی باقی ہے، دیکھنے، محسوس کرنے اور تجربہ کرنے کے لیے بہت سی چیزیں باقی ہیں‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’ایک نئے دن کے آغاز کا وعدہ تجدید کی نعمت اور چیزوں کو پہلے سے کہیں زیادہ عظیم تر بنانے کا دوسرا موقع ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ زندگی میں کبھی ہار نہ ماننے کی خوبصورتی اور یقین کرنے کا انعام ہے‘۔