’یہ حد ختم کردو‘ بھارتی گلوکار کو عاطف اسلم کی یاد ستانے لگی


بھارتی موسیقار و گلوکار ٹونی ککڑ کو پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

ٹونی ککڑ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ حد ختم کردو، دوری سہی جائے نا‘۔

Tony Kakkar

@TonyKakkar

Yaar ye boundaries hata do.. Doorie sahi jaaye na..

Itni pyaari awaaz duniya mein kisi ki nahi hai..

493 people are talking about this

بھارتی گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں گلوکار کا نام تو نہیں لکھا لیکن ان کے ٹوئٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عاطف اسلم کو یاد کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ٹونی ککڑ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’اتنی پیاری آواز دنیا میں کسی کی نہیں ہے‘۔

فوٹو: فائل

بھارتی گلوکار ٹونی ککڑ  بالی وڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ اور سونو ککڑ کے بھائی ہیں، ٹونی ککڑ کے مشہور گانوں میں’کوکا کولا تو‘، ’دھیمے دھیمے‘  اور  ’ملے ہو تم ہم کو‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارتی حکومت نے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وہاں سے آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کرکے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔

اس تمام صورتحال کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوئے اور پھر دونوں جانب سے مواد نشر کرنے اور اداروں کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں