یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا، بابر اعظم

یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا، بابر اعظم


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے نقصان ہوا۔

ڈیلس میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پہلے 6 اوورز میں ہماری بولنگ اچھی نہیں تھی لیکن پھر ہم نے کم بیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران وکٹیں گرنے سے مومینٹم پھر کھو دیا، اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا، ہمیں بالنگ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔

بابر اعظم نے تسلیم کیا کہ جیت کا تمام کریڈٹ امریکی ٹیم کو جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں